حافظ نعیم الرحمن نے مشرق وسطی کی موجودہ صورت حال اور لبنان کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں افراد کی شہادت پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں حماس کے خلاف صیہونیوں کی ذلت آمیز شکست کے بعد یہ حکومت امریکہ اور برطانیہ کی بھرپور حمایت سے خطے میں جنگ کو وسعت دینے کے درپے ہے۔
انہوں نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: کیا لبنان کے خلاف اسرائیل کی جارحیت اور سینکڑوں جانوں کے ضیاع کو جنگی جرم سمجھا جاتا ہے اور اگر یہ حملے اسرائیل کی جارحیت کا ثبوت نہیں ہیں تو پھر اور کیا چیز ثبوت ہو سکتی ہے؟
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا: انسانی وقار اور انسانی حقوق کے سلسلے میں امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کی منافقت مضحکہ خیز اور ان کی منافقت کا ثبوت ہے اور یہ لوگ دوسروں کو انسانی حقوق کا سبق سکھاتے ہيں۔
دو روز قبل سے صیہونی فوج نے جنوبی لبنان پر جارحیت کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی مزاحمت کی حمایت کے لیے مقبوضہ علاقوں پر حملے جاری رکھے گی۔
آپ کا تبصرہ