22 ستمبر، 2024، 10:58 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85603560
T T
0 Persons

لیبلز

عراقچی: اسرائیل کی حرکتوں پر لگام کے لئے خطے کے ممالک کو تعاون کرنا چاہیے

 نیویارک - ارنا – اسلامی جمہوریہ  ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کویت کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں بیت المقدس پر قابض حکومت کو خطے اور دنیا کے امن و سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا اور کہا: خطے کے ممالک کو اس حکومت کی خباثتوں کے سد باب کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیا سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں سید عباس عراقچی نے صدر  ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ نیویارک کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اچھی ہمسائیگی کی پالیسی نئی حکومت کے اصولوں میں سے ایک ہے اور نئی حکومت میں  اسلامی جمہوریہ ایران اور خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے حالیہ اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا کہ یہ اقدامات غزہ  کے دلدل سے نکلنے کی نیتن یاہو کی کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا: صیہونی حکومت تحریک حماس کو مکمل طور پر نیست و نابود کرنے کے لیے غزہ گئی تھی لیکن وہ ناکام رہی اور اب وہ مایوسی کی حالت میں ہے۔

عراقچی نے تہران میں تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا کہ اس کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

 ڈاکٹر عباس عراقچی نے  غاصب صیہونی حکومت کے اقدامات کو خطے اور دنیا کے امن و سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا اور کہا کہ خطے کے ممالک کو اس حکومت کی خباثتوں کے سد باب کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔۔ لہذا اسلامی جمہوریہ ایران خلیج فارس کے جنوبی ممالک کے ساتھ زیادہ سے زیادہ بات چیت اور تعاون پر زور دیتا ہے۔

اس ملاقات میں کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیی نے ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی ہمسائگی کی پالیسی کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ ایران اور خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات میں مزيد فروغ آئے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .