سید عباس عراقچی نے X پر لکھا: "جب بھی کسی عظیم کمانڈر کے ہاتھ سے پرچم گرتا ہے تو دوسرا کمانڈر اسے اٹھا کر میدان میں آتا ہے۔" (امام خمینی)
ایران کے وزیر خارجہ نے اس سے پہلے ایک اور پیغام میں لکھا تھا کہ ایسے حالات میں کہ جب اسرائیلی حکومت اپنے مہلوکین کی تعداد چھپا رہی ہے، حزب اللہ فخر کے ساتھ اپنے شہداء کی قربانی کو ہم سب کے سامنے پیش کرتی ہے اور ان بے شمار لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو خود کو مقدس اہداف کے لئے وقف کر دینے والے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک اور پیغام میں غزہ کی جنگ کے ایک سال مکمل ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نسل کشی کے آغاز کے ایک سال بعد بھی نیتن یاہو اپنے کسی بھی ہدف کو حاصل نہیں کرسکے ہيں اور اب پورے خطے کو جنگ میں گھسیٹنے کے لیے شدت سے کوشش کر رہے ہیں۔
وزیر خارجہ نے جنوبی ضاحیہ میں صیہونی حکومت کے حملے میں لبنانی مزاحمت کے حالیہ شہداء کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا: ایسے حالات میں کہ جب اسرائیلی حکومت اپنے مہلوکین کی تعداد چھپا رہی ہے، حزب اللہ فخر کے ساتھ اپنے شہداء کی قربانی کو ہم سب کے سامنے پیش کرتی ہے اور ان بے شمار لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو خود کو مقدس اہداف کے لئے وقف کر دینے والے ہیں۔
آپ کا تبصرہ