ارنا کے مطابق، ایران کے وزیر انصاف امین حسین رحیمی نے بدھ کی شام ماسکو میں برکس کے رکن ممالک کے وزرائے انصاف کے اجلاس میں اس امید کا اظہار کیا کہ برکس گروپ کو ہر ممکن حد تک تقویت دیکر دنیا میں امریکی بالادستی اور اس کی جانب سے طاقت کے ناجائز اور غلط استعمال کو موثر طریقے سے روکا جاسکتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ دنیا کے آزاد اور خود مختار ملکوں کے خلاف یکطرفہ اقتصادی پابندیاں عائد کرنا مسلمہ بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ایران کے وزیر انصاف کا کہنا تھا کہ یہ غیر قانونی پابندیاں بین الاقوامی تعلقات پر تباہ کن اثرات مرتب کرتی ہیں، ممالک کو ان کے مالی وسائل تک رسائی سے روکتی ہیں، حتی کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے اور انسانی امداد تک رسائی جیسے معاملات میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔
حالیہ برسوں کے دوران اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف سمیت بہت سے بین الاقوامی اداروں نے بھی تصدیق کی ہے کہ انسانی امداد میں شامل اشیا بھی پر پابندیاں عائد ہیں جو سراسر غیر قانونی ہے۔
ایران کے وزیر انصاف نے کہا کہ برکس گروپ اس قسم کے غیر قانونی اقدامات کا مقابلہ کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر قانون کی حکمرانی کو مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ