فلسطینی وزارت صحت نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ کی پٹی میں 3 قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 26 افراد شہید اور 84 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز سے اب تک غزہ میں شہداء کی تعداد 41 ہزار 252 اور زخمیوں کی تعداد 95 ہزار 497 تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ سیکرٹری خارجہ انتھونی بلنکن مصری حکام کے ساتھ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی پر بات چیت کے لیے منگل کو قاہرہ جائیں گے۔
اسی دوران، "وال اسٹریٹ جرنل" نے بلنکن کے مصر کے دورے کو جنوبی غزہ کے صلاح الدین سیکٹر (فلاڈیلفیا) کے معاملے پر پیش رفت کی جانب اشارہ قرار دیا۔
آپ کا تبصرہ