انصاراللہ یمن کے میزائلی حملے کے بعد یحیی السنوار کا پیغام اور اسرائیلی حکومت کو تھکادینے والی طولانی جنگ کے لئے آمادگی کا اعلان

 تہران – ارنا – حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ یحیی السنوار نے انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کے نام پیغام میں، صیہونی حکومت کی فضائی سیکورٹی کی کئی دیواریں عبورکرکے یمنی میزائل کے تل ابیب تک پہنچ جانے کی مبارکباد پیش کی ہے

  ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ یحیی السنوار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ انصاراللہ یمن کے سچے ہمدردانہ جذبات اورمیدان میں اس کے عزم محکم اور اس کے پیغامات کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینیوں نے آپریشن طوفان الاقصی کے پانچویں مرحلے ميں آپ کی کارروائیوں کی خبر کے سن کر اپنے دن کا آغاز کیا ہے۔

 یحیی السنوار نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے اندرتک صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حملوں اور تل ابیب کے مرکز پر اس کے تازہ وار نے آپریشن طوفان الاقصی میں نئی روح پھونک دی ہے۔

حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ نے کہا کہ یمنی فوج کی بے نظیر کارروائیاں صیہونی دشمن کے لئے اس پیغام کی حامل تھیں کہ اس جنگ میں حالات کو اپنے کنٹرول میں لینے کے منصوبے اورغیر جانبداری کی کوششیں شکست سے دوچار ہوئی ہیں اور ان کوششوں کے مقابلے میں، فلسطینی استقامت کے حامی محاذ کی تاثیر بڑھ گئی ہے۔  

 یحیی السنوار نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے بہادر مجاہدین اپنی فوجی صلاحیتیں اور توانائیاں بڑھانے میں بہت کامیاب رہے ہیں اور انھوں نے   مقبوضہ فلسطین کے اندر غاصبوں کے ٹھکانوں کو اپنے میزائلوں کی رینج میں لے لیا ہے۔   

 حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے  کہ یمن کی عظیم قوم تاریخ میں ہمیشہ فلسطینی قوم کی حامی رہی ہے۔

 انھوں نے کہا ہے کہ آپریشن طوفان الاقصی کے آغاز سے اب تک فلسطین کی حمایت میں  یمنی عوام کے ہفتے وار مظاہرے جاری ہیں۔    

یحیی السنوار نے کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام اگرچہ جارحیت کا نشانہ بن رہے ہیں اور محاصرے میں ہیں لیکن القسام کی قیادت میں انھوں نے استقامت جاری رکھی ہے۔  

   انھوں نے اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ فلسطین کی تحریک استقامت اچھی پوزیشن میں ہے اور صیہونی حکومت کے دعوے جھوٹے اور نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔

یحیی السنوار نے کہا کہ جس طرح ہم نے آپریشن طوفان الاقصی میں صیہونی دشمن کے ارادوں کو کچل دیا اسی طرح اس کو تھکادینے والی طولانی جنگ کے لئے بھی پوری طرح آمادہ ہیں۔

انھوں نے انصاراللہ یمن کے سربراہ کے نام  اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ لبنان اور عراق کی استقامتی تحریکوں کے بھائیوں کے ساتھ آپ کی حمایت اور مشارکت صیہونی دشمن کی سرکوبی اوراس کو شکست کا مزہ چکھانے میں موثر واقع ہوئی ہے۔

حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ یحیی السنوار نے یہ پیغام مقبوضہ فلسطین کے یافا شہر کے جنوب میں غاصب صیہونی فوج کے ایک مرکز پر یمنی فوج کے تازہ میزائلی حملے کے بعد ارسال کیا  ہے۔

 ارنا کے مطابق یمنی فوج نے اتوار کو ایک ہائپر سونک میزائل سے مقبوضہ فلسطین کے شہر یافا کے جنوب میں غاصب صیہونی فوج کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔

 یحیی السنوار نے اپنے پیغام لکھا ہے کہ یمنی فوج کا یہ ہائپر سونک میزآئل اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا اور اسرائیلی حکومت کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو اس کے مقابلے  میں پوری طرح ناکام رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .