14 ستمبر، 2024، 7:40 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85596405
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی بحریہ کا 98 واں بیڑہ وطن واپس پہنچ گیا

تہران (IRNA)ایران نیوی کا 98 واں فلیٹ بحیرہ احمر میں ملکی شپنگ لائنوں کو محفوظ بنانے کے مشن کو کامیابی سے انجام دینے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔

اس فلیٹ میں تباہ کن بحری جماران اور بوشھر مل تھے۔ 126 دن کے مشن کے بعد جب یہ بحری بیڑہ وطن واپس پہنچا تو بحریہ کے کمانڈروں نے اس کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔

ایران کی اسٹریٹجک نیوی کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر ریئر ایڈمرل بلوچ ایک تقریب کے دوران مشن مکمل کرنے والے بحری بیڑے کے عملے کو خوش آمدید کہا۔

انہوں نے ملکی شپنگ لائنز کو محفوظ بنانے کے مشن کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے عملے کا ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

ریئر ایڈمرل بلوچ نے مزید کہا کہ اس وقت 99ویں واں خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں ایران کے قومی مفادات کا تحفظ کر رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .