ایران اور برازیل نے سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا

سینٹ پیٹرزبرگ - ارنا - ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے برکس سیکورٹی حکام کے سربراہی اجلاس کے موقع پر برازیل کے صدر کے معاون خصوصی سلسو اموریم سے ملاقات اور گفتگو کی۔

علی اکبر احمدیان نے برکس سیکورٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے اعلی سیاسی اور سیکورٹی حکام کے ساتھ  ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بدھ  کو  برازیل کے صدر کے معاون خصوصی کے ساتھ معیشت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون  میں فروغ اور  توسیع پر تبادلہ خیال کیا ۔

اس کے ساتھ ہی فریقین نے تجارت، سائنس اور ٹیکنالوجی اور جدید صنعتوں میں  برکس کے دائرے میں باہمی تعاون پر زور دیا۔

برکس کے رکن ممالک کے اعلی سطحی سکیورٹی حکام کا اجلاس بدھ کو روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہوا جس میں  رہبر انقلاب  کے نمائندے اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی اکبر احمدیان نے شرکت کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران جو 2024  کے آغاز سے برکس گروپ میں شامل ہوا ہے، پہلی بار اس اجلاس میں بطور رکن شرکت کر رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .