7 ستمبر، 2024، 11:37 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85589128
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان، ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام

اسلام آباد - ارنا – پاکستان کے شمال مغرب میں ایف سی  کے ہیڈ کوارٹر پر چار خودکش حملہ آوروں کے ایک گروپ کی کارروائی سیکورٹی فورسز کے فوری ردعمل کی وجہ سے ناکام رہی اور اس کے نتیجے میں حملہ آور مارے گئے۔

ہفتہ کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق صوبہ خیبر  پختونخوا کے علاقے مہمند میں ایف سی بارڈر فورسز کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کے خودکش حملہ آوروں کے حملے کو فوری کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔

اس حملے میں 4 خودکش حملہ آور مارے گئے اور کسی بھی ناگوار صورت حال سے پہلے ہی ان کی کوشش ناکام  ہو گئی۔

پاکستان کی حکومت اور فوج نے  تحریک طالبان پاکستان کو "فتنہ خوارج" کا نام دیا ہے اور اس ملک میں ہونے والے دہشت گرادنہ حملوں اور بم دھماکوں نیز افغانستان سے  پاکستان کے سیکوریٹی فورسس کے خلاف کارروائیوں کا اسے ہی ذمہ دار قرار دیتے ہيں۔

افغانستان کی نگراں حکومت اسلام آباد کی جانب سے لگائے گئے  ان الزامات کو مسترد اور افغانستان کی سرزمین میں پاکستان مخالف دہشت گرد عناصر کی موجودگی کی تردید کرتی ہے۔

اسلام آباد حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان  کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .