ناصر کنعانی نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا: اسلامی جمہوریہ ایران ، بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امریکی حکومت کی طرف سے وینزویلا کے صدر کے زیر استعمال طیارے کو قبضے میں لینے کے حالیہ اقدام کو بین الاقوامی قوانین خاص طور پر ہوابازی کے بین الاقوامی قوانین کے منافی اور نا قابل قبول سمجھتا ہے ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: امریکہ کی جانب سے دوسرے ملکوں اور قوموں کے خلاف زور زبردستی کی ایک کڑی سمجھا جانے والا یہ اقدام فضائیہ کے شعبے میں آشوب اور قزاقی کی ترویج دینا ہے اور اس سے ہوابازی کے شعبے میں سیکوریٹی کو خطرات لاحق ہو جائيں گے۔
ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے اپنے قومی سرمایئے کی بازیابی کے لئے وینزویلا حکومت کے اقدامات کی ایران کی جانب سے مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے، امریکہ کی جانب سے پابندیوں اور زور زبردستی کے اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے مختلف ملکوں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ