صدر پزشکیان: فلسطینی مزاحمت کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے، امیر عبد اللہیان امیر سفارت کاری تھے

تہران-ارنا- صدر مملکت نے "مجاہدان در غربت" کے نویں اجلاس کو اپنے پیغام میں شہید امیر عبد اللہیان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، پوری دنیا میں سامراج کے خلاف جد و جہد خاص طور پر غاصب صیہونی حکومت کے سامنے فلسطین کی مظلوم قوم کی جد و جہد کی حمایت پر زور دیا ہے۔

صدر مسعود پزشکیان نے اس پیغام میں ایران کے شہید وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کو ایک دانشور سفارت کار اور سفارتکاری کے رہنما اور ایک مزاحمتی سفارتکار کا نمونہ قرار دیا اور لکھا : میں اپنی حکومت کے آغاز سے ہی فلسطین کے مظلوم عوام اور پوری دنیا کے مظلوموں کی اور تمام شعبوں میں ان کے حقوق کی بازیابی کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے زور دیا ہے کہ ہمیں ہر حالت میں اور ہر عہدے پر خود کو مظلوموں کے لئے حق طلبی کا پابند سمجھنا چاہیے کیونکہ بلا شبہ دانشوروں اور بے دار ضمیروں کی جانب سے حق طلبی،  انصاف کے سائے میں بہتر زندگی کی ضمانت ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .