جنرل فرجیان زادہ نے کہا تحریک مزاحمت کے جوان مکتب خمینی کے تربیت یافتہ ہیں یہی وجہ ہے کہ آج مزاحمتی محاذ کو خطے پر برتری حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس، انصار اللہ یمن اور حزب اللہ لبنان کے جوانوں نے ایرانی شہداء سے مزاحمت کا درس حاصل کیا ہے اور آج اسرائیل کو شکست کا مزہ چکھا رہے ہیں اور آخر کار صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں پر غلبہ پانے میں کامیاب ہوں گے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں دفتر ولی فقیہ کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ "آج ، اسلامی انقلاب خطے کے ممالک کے لئے مزاحمت کا ایک بے مثال نمونہ بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن اسلامی انقلاب کی پیش کردہ ایثار و شجاعت کی مضبوط تہذیب کا مقابلہ نہیں کرسکتا کیونکہ یہ تہذیب اب عالمی ماڈل میں تبدیل ہو چکی ہے۔
آپ کا تبصرہ