2 ستمبر، 2024، 10:24 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85585643
T T
0 Persons

لیبلز

 غرب اردن میں رام اللہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوجیوں کی یلغار

 تہران – ارنا – صیہونی  فوجیوں نے غرب اردن پرحملے جاری رکھتے ہوئے پیر کی صبح  شہر رام اللہ کے مختلف علاقوں پربھی ہلہ بول دیا

 ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مغربی علاقے راس کرکر پر حملہ کردیا۔

اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے ایک اور مغربی علاقے بیت لقیا پر بھی حملہ کیا ہے۔

اسی کے ساتھ  غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے حمامہ علاقے میں صیہونی فوجیوں اورفلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپ کی خبر ہے۔  

 غرب اردن کے شہر قلقیلیہ سے بھی ایک چیک پوسٹ پرفائرنگ کی خبر ملی ہے۔

   دوسری جانب مقبوضہ فلسطین میں نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کے دوران صیہونی پولیس کی مداخلت سے تشدد پھوٹ پڑا اور درجنوں مظاہرین گرفتار کرلئے گئے۔

 رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے ایالون میں پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا اور ان پر صوتی بم پھینکے جس کے نتیجے میں ایک صیہونی رکن پارلیمان نعمہ لازیمی کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .