دارالحکومت صنعا میں جشن میلاد النبی (ص) کے موقع پر ایک عظیم الشان عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی کا کہنا تھا کہ یمنی فورسز کا آج (اتوار) کا آپریشن صیہونی دشمن کے خلاف حملوں کے پانچویں مرحلے کا حصہ تھا جس میں بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا گیا۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ آنے والے دنوں میں صیہونی دشمن کے خلاف ہمارے حملوں میں مزید شدت پیدا ہوگی۔
انصار اللہ کے سربرارہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ ہماری قوم ظلم و استبداد کے خلاف اپنے جہادی موقف پر سختی کے ساتھ کاربند رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک غزہ پر جارحیت اور اس علاقے کا محاصرہ جاری رہے گا، اس وقت تک صیہونی دشمن کے خلاف ہماری کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کو غاصبانہ قبضے سے آزاد کرانے تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں صیہونی حکومت پر مزید حیران کن حملے کریں گے۔
واضح رہے کہ یمن کی مسلح افواج نے آج اتوار کو اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔ صیہونی میڈیا نے مذکورہ میزائل روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے یہ میزائل تل ابیب کے قریب فضا میں پھٹا ہے اور اس کے ٹکڑے بن گورین ایئرپورٹ کے اطراف میں گریں ہیں۔
آپ کا تبصرہ