ایران کے ایٹمی انرجی کے قومی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے اتوار کی صبح سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اپنے ویانا پہنچنے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پیر کے روز آئی اے ای اے کے عام اجلاس میں تقریر کے دوران وہ ملک کے پر امن ایٹمی پروگرام کی تشریح اور اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف بیان کریں گے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اس موقع پر آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر ملکوں کے اعلی حکام کے ساتھ ایٹمی امور پر گفتگو اور دو طرفہ ملاقات بھی ہوگی۔
محمد اسلامی نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس موقع پر ایک ذيلی نشست میں ایٹمی شعبے میں پچاس سالہ تجربات سے حاضرین کو آگاہ کرے گا۔
آپ کا تبصرہ