اتوار کو ارنا کی رپورٹ کے مطابق، اے ایف پی نے تحریک حماس کے اعلیٰ عہدیداراسامہ حمدان کے حوالے سے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ پٹی کا انتظام فلسطینیوں کے ہی ہاتھ میں ہونا چاہیے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ تحریک حماس جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ پٹی میں مشترکہ فلسطینی انتظامیہ کے قیام کی خواہاں ہے۔
اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی قوم کے نمائندے کے حثیت سے چین بھی گئے تھے جہاں ہم نے غزہ میں کے امور چلانے کے لیے ایک قومی انتظامیہ کی تشکیل پر اتفاق کیا تھا۔
ارنا کے مطابق صیہونی حکومت ایسے وقت میں "جنگ کے بعد" کے مرحلے اور "حماس کی نابودی" کے وہم میں مبتلا ہے، جب وہ 11 ماہ سے زیادہ کی جنگ کے دوران بے گناہ فلسطینی شہریوں کے وحشیانہ قتل عام کے باوجود فلسطین کی تحریک مزاحمت ہاتھوں ذلت آمیز شکست سے دوچار ہوچکی ہے۔
آپ کا تبصرہ