فلسطین میں صیہونیوں کے جرائم، مغرب کے انسانی حقوق کے دعویداروں کے ماتھے  پر کلنک کا ٹیکا

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی  وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فلسطین میں صیہونیوں کے جنگی جرائم، مغرب کے انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں کے ماتھے پر دھبہ  ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں رفح میں ایک ڈرون حملے میں دو فلسطینی شہریوں کی وحشیانہ حملے میں شہادت کی ویڈیو کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجرم صیہونی قاتل،  جو تفریح ​​کے لیے قتل کرتے ہیں!

ترجمان  وزارت خارجہ نے کہا کہ فلسطین میں صہیونیوں کے جنگی جرائم مغرب کے انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .