15 ستمبر، 2024، 10:18 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85597609
T T
0 Persons

لیبلز

فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیل پر حملے جاری رہیں گے، انصاراللہ یمن

صنعا (IRNA) انصاراللہ یمن کے محکمہ اطلاعات کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین (اسرائيل) پر ہمارا آج کا میزائل حملہ واضح پیغام کا حامل ہے کہ فلسطین کی حمایت میں ہماری کارروائياں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

انصار اللہ کے محکمہ اطلاعات کے نائب سربراہ نصرالدین عامر نے الجزیرہ ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی دشمن کے ٹھکانوں پر حملے جاری رہیں گے اور ہم اپنے موقف سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہم اپنے ہتھیاروں کو مسلسل اپ گریڈ کر رہے ہیں اور بہت جلد اسرائیل کے اہم ترین ایئر ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنائيں گے۔ 

 ان کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کو مزید موثر بنانے کی غرض سے فلسطین کی تحریک مزاحمت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔    

نصرالدین عامر واضح کیا کہ ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور جو بھی ہم پر حملہ کرے گا اسے یقینی طور پر اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .