ارنا کے مطابق کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیی نے اپنے نئے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں انہیں مبارکباد پیش کی اور نئی ذمہ داری میں ان کی کامیابی کی آرزو کا اظہار کیا۔
کویت کے وزیرخارجہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں تہران کویت روابط میں زیادہ سے زیادہ فروغ کی خواہش کا اظہار اور دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی معاملات میں مشاورت اور تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔
سید عباس عراقچی نے اپنے کویتی ہم منصب کے ٹیلیفون اور مبارکباد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تہران کویت کے ساتھ ہر سطح پر روابط کے فروغ کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے بھی مغربی ایشیا میں حالات کی پیچیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی مشاورتوں کو تعمیری اور ضروری قرار دیا۔
آپ کا تبصرہ