ارنا کے مطابق لبنانی اخبار اللواہ نے لکھا ہے کہ حزب اللہ کی پہلی انتقامی کارروائی سے اسرائیلی حکومت کی دفاعی قوت کا خیالی بھر خاک میں مل گیا۔
اس لبنانی اخبار نے لکھا ہے کہ حزب اللہ نے اپنے کمانڈر فواد شکر کے خون کا بدلہ لینے کا انتظار ختم کیا اور اتوار کو چند گھنٹوں میں مقبوضہ فلسطین کے اندر اہم ترین صیہونی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔
اس اخبار نے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت نے اس کارروائی میں ہونے والے نقصانات کو وچھپانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی کیونکہ نقصانات ظاہر ہوگئے ۔
لبنانی اخبار اللواء نے لکھا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی انتقامی کارروائیی تہران میں اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے پر مبنی صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ جارحیت کا ایران کی جانب سے جواب دیئے جانے سے الگ ہے۔
اس لبنانی اخبار نے لکھا ہے کہ حزب اللہ کے پہلے جواب نے جس میں مقبوضہ کے اندرمیزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا، صیہونی دشمن اور امریکا کے سارے اندازے غلط ثابت کردیئے اور علاقے کی جنگ اور سیاست کے میدان کی نئی تصویر پیش کردی جس پر توجہ ضروری ہے۔
آپ کا تبصرہ