ارنا نے حزب اللہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف انتقامی کارروائیاں کا پہلا مرحلہ پوری طرح کامیاب رہا۔
اس رپورٹ کے مطابق العربی چینل نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج حزب اللہ لبنان کے حملوں کو روکنے میں ناکام رہی اور حزب اللہ نے تل ابیب میں دو انتہائی اہم اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے بڑی تعداد میں میزائل فائر کرکے اسرائیلی فوج کو دھوکہ دیا اور وہ حزب اللہ کے حملہ آور ڈرون طیاروں کو روکنے میں ناکام رہی ۔
حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تل ابیب میں جن دو اہم اہداف کو نشانہ بنایا ہے ان کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائيں گی۔
حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے تیس سے زائد جگہوں پر حملہ کیا لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ ہم نے ان جگہوں کو پہلے ہی خالی کردیا تھا۔
حزب اللہ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج ہمارے ان حملوں پر ای ایکشن میں مصروف ہوگئی جو ہم نے اس کو دھوکہ دینے کے لئے کئے تھے اور ہمارے ڈرون طیارے اپنے اہداف تک پہنچ گئے۔
حزب اللہ لبنان نے صیہونی فوج کا یہ دعوی مسترد کردیا ہے کہ اس نے آج کے حملوں کو ناکام بنادیا ہے۔
اس سلسلے میں المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہا حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے اندر اسرائیلی فوج کے ایک بہت ہی اہم فوجی مرکز پر حملہ کیا ہے ۔
المیادین نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج ایک مہینے سے زائد عرصے سے مکمل طور پر چوکسی کی حالت میں تھی اس کے باوجود حزب اللہ کی آج کی کارروائیاں کامیاب رہی ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق اصل کارروائی حزب اللہ کے ڈرون طیاروں نے انجام دی ہیں اور بڑی تعداد میں میزائل در اصل اسرائیلی فوج کو دھوکہ دینے کے لئے فائر کئے گئے تھے۔
یاد رہے کہ حزب اللہ لبنان نے فواد شکر کے خون کا بدلہ لینے کی کارروائیوں کے پہلے مرحلے کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ آج کی کارروائیوں میں صیہونی حکومت کے 11 فوجی مراکز اور چھاؤنیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔
آپ کا تبصرہ