24 اگست، 2024، 10:17 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85577189
T T
0 Persons

لیبلز

صدر جمہوریہ اور کابینہ کے اراکین کی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار اقدس پر حاضری

 تہران – ارنا – صدر ایران  اور ان کی کابینہ کے اراکین نے حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار اقدس پر حاضری دے کر ان سے تجدید عہد کیا

ارنا کے مطابق صدر ڈآکٹر مسعود پزشکیان نے آج سنیچر 24 اگست کی صبح ہفتہ حکومت کے آغاز کی مناسبت سے، اپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ،  رہبر کبیر انقلاب اسلامی اور اسلامی جمہوریہ  ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار اقداس پر حاضری دی اور ان کے بتائے ہوئے اصولوں کی پابندی کا عہد کیا۔

 اس موقع پر حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے پوتے سید حسن خمینی بھی صدر مملکت اور ان کی  کابینہ کے اراکین کے ہمراہ موجود تھے۔

 یاد رہے کہ 1981 میں  ایرانی مہینے شہریور کی 8 تاریخ مطابق 30 آگست کو اسلامی جمہوریہ ایران کے اس وقت کے صدرمحمد علی رجائی اور وزیر اعظم حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد جواد باہنر ایک دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

اس مناسبت سے ہر سال ایران میں پہلی شہریور مطابق 24 اگست سے ہفتہ حکومت منایا جاتا ہے ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .