ارنا کے مطابق، جمعہ کے روز ایران کی وزارت انٹیلی جینس کے جاری کردہ بیان میں کہا گيا ہے کہ تہران، البرز، فارس اور خوزستان کے صوبوں کے جنرل انٹیلی جنس محکموں کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران امریکی صہیونی گروپ "داعش خراسان" سے وابستہ 14 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گيا ہے۔
گرفتار ہونے والے افراد دہشت گردی کی غرض سے گزشتہ دنوں غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہوئے تھے۔
بیان میں کہا گيا ہے کہ ان میں سے 7 دہشت گردوں کو صوبہ فارس سے اور 7 دیگر تہران، البرز اور خوزستان صوبوں سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ہونے والے عناصر سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتائج سے بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ