ارنا کے مطابق جرمن وزیر خارجہ انالینا بائربوک نے وزیر خارجہ منتخب ہونے پر سید عباس عراقچی کو مبارکباد پیش کی ۔
انھوں نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں امید ظاہر کی کہ ایران کی نئی حکومت کے دور میں تہران اور برلن کے درمیان روابط میں فروغ آئے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنی جرمن ہم منصب کے پیغام تہنیت کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی اور سفارتی مشاورتوں کا سلسلہ جاری رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔
عباس عراقچی نے اپنی جرمن ہم منصب پر بھی واضح کیا کہ دونوں ملکوں کے روابط اور تعاون کا فروغ باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیادپر ہی ممکن ہے۔
جرمن وزیر خارجہ نے بھی ایران کے نئے وزیرخارجہ کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حل کے لیے مشاورت اور تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ