22 اگست، 2024، 8:39 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85575614
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے نئے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو روسی وزیر خارجہ کی مبارکباد

تہران – ارنا – روس کے وزیر خارجہ سرگئ لاؤروف نے اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا وزیر خارجہ منتخب ہونے پر سید عباس عراقچی کو مبارکباد پیش کی ہے

ارنا کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے بدھ کی رات  سید عباس عراقچی کے نام مبارکباد کا پیغام ارسال کرکے لکھا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ روس اور ایران، دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے فیصلہ کن کردار نے باہمی روابط کو اتنا محکم بنادیا ہے یہ دونوں ملک ایک دوسرے کے حقیقی اسٹریٹیجک حلیف بن گئے ہیں ۔

 روسی وزیر خارجہ نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں لکھا ہے کہ انھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر کے بیانات سے یہ تاثر لیا ہے کہ وہ بھی روس کے ساتھ موجودہ روابط اور باہمی تعاون میں فروغ کے عمل کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں ۔

 روسی وزیر خارجہ نے اپنے نئے ایرانی ہم منصب کے نام مبارکباد کے پیغام میں لکھا ہے کہ " میں سمجھتا  ہوں کہ جناب علی بھی سبھی میدانوں میں تہران ماسکو روابط اور باہمی تعاون کے فروغ  اور استحکام کے حامی ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے اپنے مبارکباد  کے پیغام میں لکھا ہے کہ خارجہ  پالیسی میں ایران اور روس کے درمیان جاری ہم آہنگی اور تعاون دونوں ملکوں کے عوام  کے فائدے میں ہے اور اس سے     بین الاقوامی امن و سلامتی کی تقویت میں مدد ملی ہے۔    

 انھوں اپنے نئے ایرانی ہم منصب  سید عباس عراقچی کے نام مبارکباد کے پیغام میں لکھا ہے کہ وہ ںئی ذمہ داری میں ان کی کامیابی کی آرزو کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے نئے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے مجوزہ وزرا کی فہرست کا ایران کی پارلیمنٹ نے پانچ دن تک مسلسل جائزہ لینے کے بعد سبھی انیس وزیروں کو اعتماد کا ووٹ دے دیا۔

 ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس میں ووٹنںگ کے وقت موجود 288 اراکین میں سے 247 نے سید عباس عراقچی کو اعتماد کا ووٹ دیا اور وہ ملک کے نئے وزیر خارجہ منتخب ہوگئے ۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .