ارنا کے مطابق عراق کی اسلامی استقامتی تحریک النجبا کے سیاسی بیور کے رکن حیدر اللامی نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ اس تحریک کے مجاہدین نے چند روز قبل امریکا کی عین الاسد فوجی چھاؤنی پر حملہ کیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں عراق کی اسلامی استقامتی تحریک کے ایسے حملوں کا مشاہدہ کیا جائے گا جو عراق کے اندر اور باہر دونوں جگہ دشمن کو مبہوت کردیں گے۔
عراق کی النجبا تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن حیدر اللامی نے کہا کہ استقامتی محاذ سبھی علاقوں میں دشمن کے ساتھ براہ راست تصادم کے لئے تیار ہے۔
یاد رہے کہ ابلاغیاتی ذرائع نے 6 اگست کی صبح مغربی عراق میں امریکا کی عین الاسد فوجی چھاؤنی پر میزائلی حملے کی خبر دی تھی جس میں کئی امریکی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔
5 اگست کی رات بھی میڈیا ذرائع نے امریکا کے اس فوجی اڈے پر میزائلی حملے کی خبر دی تھی اور بتایا تھا کہ اس حملے میں کم سے کم پانچ امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
بعض صیہونی میڈیا کی رپورٹوں میں اس حملے میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر بھی دی گئی تھی۔
آپ کا تبصرہ