حزب اللہ نے صیہونی فوجیوں کی لبنانی سرزمین میں دراندازی  کی کوشش ناکام بنا دی

بیروت ( ارنا) لبنان کی حزب اللہ نے صیہونی فوج کی لبنانی سرزمین میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے متعدد فوجیوں نے لبنان کے جنوب میں واقع علاقے "حرش حدب عیتا" میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گيا۔

اس بیان میں  کہا گيا ہے کہ مزاحمتی محاذ کے جوانوں نےصیہونی فوجیوں کو    راکٹوں اور مارٹروں سے نشانہ بنا  کر انہیں پسپائی پر مجبور کردیا۔

اس کارروائی میں صیہونی حکومت کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اس پیر کی علی الصبح حزب اللہ کے ڈرون حملے میں مقبوضہ فلسطین کے شمال کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں مغربی گلیلی اور نہاریہ کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین کے بڑے حصوں میں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے۔

شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے اس علاقے میں صیہونی آباد کاروں کی ایک بڑی تعداد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئی ہے  جبکہ باقی ماندہ غیر قانونی آباد کار شدید نفسیاتی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .