صیہونی حکومت کے چینل 12 نے بتایا کہ 10 لاکھ صیہونی مقبوضہ فلسطین چھوڑ کر یورپ، امریکہ یا ان ممالک اور شہروں میں واپس چلے گئے جہاں سے لاکر وہ مقبوضہ علاقے میں بسائے گئے تھے۔
حماس کی قیادت میں بہادر فلسطینیوں اور قابض صیہونی فوج کے درمیان جنگ کے نتیجے میں قابض آباد کاروں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی ہے۔
الشروق ویب سائٹ کے مطابق، صہیونی مرکز CJI کے سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے ٪29 صہیونی فلسطین سے فرار ہونے کا سوچ رہے ہیں اور ان میں سے ٪71 آنے والے مہینوں میں اپنی زندگی کی صورتحال کے بارے میں پر امید نہیں ہیں۔
سروے کے نتائج کے مطابق ٪50 صہیونی الاقصیٰ طوفان آپریشن میں زخمی ہوئے یا اپنے آس پاس کے کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو زخمی ہوا۔
اس سروے میں شریک ٪55 صہیونیوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ انہوں نے صہیونی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی رہائی کے لیے مظاہروں میں شرکت کی۔
سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٪84 صہیونی موجودہ صیہونی حکومت کی سفارتکاری سے مطمئن نہیں ہیں۔
جبکہ سروے میں شامل ٪69 شرکاء دنیا بھر میں ہونے والی صیہونیوں کی مخالفت اور بدنامی کو بھی عسکری خطرات کی طرح خطرناک سمجھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ