33 روزہ جنگ صیہونی حکومت کے خلاف لبنانی عوام کی مزاحمت اور استقامت کی علامت، وزارت خارجہ

تہران - ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں زور دیا ہے کہ 33 روزہ جنگ صیہونی حکومت کے خلاف لبنانی عوام کی مزاحمت اور استقامت کی علامت بن گئی ہے اور خطے کے عوام کے ذہنوں میں ہمیشہ ایک عظیم فتح کے طور پر باقی رہے گی۔

 وزارت خارجہ کا یہ بیان  13 اگست منگل کے روز اسلامی مزاحمتی دن کے موقع پر شائع ہوا ہے

بیان میں کہا گيا ہے: سن 2006  میں 33  روزہ جنگ میں لبنان کی اسلامی مزاحمت کے قابل فخر فرزندوں کی فتح کی 18ویں سالگرہ پر ، لبنان کی قوم، حکومت، فوج اور لبنان کی مزاحمت  خاط طور پر حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل جناب سید حسن نصر اللہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ آج اس عظيم تاریخی فتح ، اس کے بعد ہونے والے واقعات خاص طور پر الاقصی طوفان اور غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیون کے خلاف بھیانک جنگی جرائم کے بعد جو امریکہ اور کچھ مغربی ملکوں کے تعاون سے ہو رہے ہيں، اسلامی جمہوریہ ایران کے اس موقف کی حقانیت ثابت ہو گئی کہ صیہونی حکومت جیسے دشمن سے مقابلے کا واحد راستہ یہ ہے کہ تمام اسلامی ممالک اور حریت پسند لوگ فلسطینی مزاحمت کا بھرپور ساتھ دیں کیونکہ یہی فلسطینیوں اور علاقے کی دیگر اقوام کے حقوق کی بازیابی کا واحد طریقہ ہے ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .