عالمی عدالت انصاف میں صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کے مقدمے میں شامل ہونے کے آئرلینڈ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے تحریک حماس نے دیگر ممالک سے بھی اس مقدمے میں شمولیت کا مطالبہ کیا۔
حماس نے زور دیا ہے کہ ہم تمام ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فلسطینی قوم کے خلاف وحشیانہ حملوں کو روکنے کے لیے اسرائیلی دشمن کے خلاف ہر قسم کے دباؤ کو شدید کریں۔
اس تحریک نے مزید کہا: ہم تمام ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صیہونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں نسل کشی کے مقدمے میں شامل ہوں۔
آپ کا تبصرہ