صیہونی حکومت کے جرائم نسل کشی ، وہ سزا کا انتظار کرے ، ایران کے اسپیکر

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے غزہ میں تابعین اسکول کے نمازیوں پر صیہونیوں کے حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم بیک وقت انسانیت کے خلاف جرائم، نسل کشی اور جنگی جرائم ہیں۔

محمد باقر قالیباف نے اتوار کو  پارلیمنٹ کے  اجلاس میں اپنی تقریر میں کہا: "انسانیت دشمن اور مجرم صیہونی حکومت کے جرائم کی کوئی حد نہیں، اس بے شرم حکومت نے غزہ کے فلسطینی  پناہ گزينوں پر  اس وقت حملہ کرکے  جب وہ صبح کی  نماز ادا کر رہے تھے ، ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ صہیونی انسانیت کی تذلیل کرنے والے ہیں اور طاقت کے علاوہ کوئی زبان نہیں سمجھتے۔

ایران کے اسپیکر نے مزید کہا: صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم بیک وقت انسانیت کے خلاف جرائم، نسل کشی اور جنگی جرائم ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران ان کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مسلم حکومتوں کو چاہیے کہ وہ فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی عملی حمایت کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی قتل و غارت گری کی مشین کو روکیں مزيد کہا: میں ایک بار پھر کہتا ہوں کہ رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایت کے مطابق شہید اسماعیل ہنیہ کے خون کے انتقام کو ہم اپنا دینی اور قومی فریضہ سمجھتے ہیں اور صیہونی حکومت کو ایرانی قوم سے سخت سزا کی توقع کرنی چاہیے۔

اس موقع پر  اراکین پارلیمنٹ نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔

ایران کے اسپیکر نے اسی طرح اپنی تقریر میں پیرس اولمپک میں میڈل لانے والے تمام کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .