9 اگست، 2024، 8:21 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85563086
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے تازہ حملوں میں 25 فلسطینیوں کی شہادت

تہران – ارنا- میڈیا ذرائع نے جمعے کو غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں میں کم سے کم 25 فلسطینیوں کی  شہادت کی خبر دی ہے

ارنا نے العربی چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جمعے کو غزہ کے مغربی اور جنوبی علاقوں پر غاصب صیہونی  حکومت کے وحشیانہ حملوں میں 25 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

 اس رپورٹ کے مطابق ان میں سے چودہ فلسطینی شہر خان یونس کے مشرقی علاقے، اور جنوبی غزہ کے  االتحلیہ نیز االمواصی نامی علاقوں میں شہید ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے جنوبی غزہ کے الجدیدہ التحلیہ اور عبسان الکبیرہ نامی علاقوں میں تین رہائشی مکانات پر حملہ کیا ہے۔

 خبری ذرائع نے خان یونس می  شہدا سے ان کے لواحقین کے الوداع کی  المناک فوٹیج بھی نشرکی  ہیں ۔

یاد رہے کہ دس مہینے سے زائد عرصے سے غزہ پر جاری غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں تقریبا چالیس ہزار عام فلسطینی شہری شہید اور بانوے ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں جن میں ستر فیصد سے زائد بچے اور خواتین ہیں ۔   

 فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے حملے شروع ہونے کے بعد سے اب تک دسیوں ہزار فلسطینی لاپتہ  ہوچکے ہیں جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ وہ بھی شہید ہوچکے ہیں اور ان کے جنازے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوں گے جنہیں صیہونی فوجیوں کے حملے جاری رہنے کی وجہ سے نکالا نہیں جاسکا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں غزہ کے   70 فیصد سے زائد رہائشی مکانات مکمل طور پر منہدم ہوچکے ہیں اور ظالمانہ محاصرے کی وجہ سے بھوک مری اور قحط پھیل گیا ہے لیکن غاصب صیہونی حکومت اب تک غزہ پر حملے شروع کرنے کا ایک بھی مقصد پورا نہیں کرسکی ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .