تحریک حماس نے بتایا ہے کہ طولکرم پر صہیونی فوج کے حملوں میں ایک کمانڈر سمیت اس تحریک کے 9 مجاہد شہید ہو گئے ہیں۔
حماس نے بتایا ہے کہ اس کے کئ مجاہدوں کی گاڑیوں کو ڈرون سے نشانہ بنایا گيا جبکہ باقی جھڑپوں میں شہید ہوئے۔
ایک بیان میں تحریک حماس نے زور دیا ہے کہ غرب اردن میں صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ کارروائیاں اور بزدلانہ قتل کی وارداتوں سے فلسطینی قوم کا عزم و ارادہ کمزور نہيں ہوا ہے اور اس سے غرب اردن میں مزاحمت کی تیزی سے بڑھتی شدت کو روکا نہیں جا سکتا بلکہ اس سے آگ میں گھی کی طرح شعلے بھڑکيں گے اور فلسطین سے غاصبوں کو پوری طرح سے باہر نکالنے تک مزاحمت جاری رہے گی۔
آپ کا تبصرہ