صیہونی حکومت ، عالمی امن و امان کے لئے سنجیدہ خطرہ ، ترجمان وزارت خارجہ

تہران - ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی  وزارت خارجہ کے ترجمان نے صیہونی حکومت کو عالمی سلامتی اور امن کے لیے ایک  بھیانک خطرہ قرار دیا ہے جو بین الاقوامی قوانین کے قواعد و ضوابط کی کوئی اہمیت نہیں دیتی۔

ناصر کنعانی نے ایکس پر لکھا: صیہونی حکومت کی جانب سے ایک اعلیٰ سطحی فلسطینی سیاسی عہدیدار کا قتل جو اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے  ایرانی قوم کے سرکاری مہمان تھے ، ایک ماورائے عدالت قتل اور ریاستی دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید لکھا: صیہونی حکومت بلاشبہ عالمی سلامتی اور امن کے لیے ایک  بھیانک خطرہ ہے جو بین الاقوامی قوانین اور اصول و ضوابط کو اہمیت نہیں دیتی۔ اس طرح کے ہولناک جرم کے خلاف پوری دنیا کے ممالک اور بین الاقوامی اداروں کی خاموشی، بے حسی یا بے عملی کا مطلب،  ریاستی اور  سرحد پار دہشت گردی کی حوصلہ افزائی اور دوسرے ملکوں کی  قومی سلامتی اور عالمی امن و امان  کے خلاف صیہونی حکومت کے  گستاخانہ  اور خطرناک اقدامات کو جاری رکھنے  کے حالات فراہم کرنا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .