31 جولائی، 2024، 4:51 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85554683
T T
0 Persons

لیبلز

پزشکیان: صیہونی اپنی بزدلانہ دہشت گردی کے نتائج بہت جلد دیکھیں گے

تہران – ارنا –   صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اپنے ردعمل میں لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی ارضی سالمیت، قومی اقتدار اعلی ، عزت اور اپنے اعتبار  کی پاسداری میں کوتاہی نہیں کرے گا اور صیہونی حکومت اپنی بزدلانہ دہشت گردی کے نتائج بہت جلد دیکھے گی۔

ارنا کے مطابق بدھ کی صبح ایک دہشت گردانہ حملے میں فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے پولٹ بیورو  کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد، صدر ڈاکٹر مسسعود پزشکیان نے ایک بیان جاری کرکے خبردار کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اپنی بزدلانہ دہشت گردی کے نتائج بہت جلد دیکھے گی۔

 یاد رہے کہ حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران آئے تھے۔

 بدھ کی صبح ان کی شہادت کے بعد صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے پیغام میں ان کی شہادت پر تعزیت اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ نے اپنی پوری زندگی جہاد اور جدوجہد میں گزار دی۔

 صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے پیغام  میں، امت اسلامیہ، عظیم فلسطینی قوم اوراستقامتی محاذ کے مجاہدین کو تعزیت اور مبارکباد پیش کرنے کے بعد لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی ارضی سالمیت اورعزت و وقار کی پاسداری میں کوتاہی ہرگز نہیں کرے گا۔

 صدر ڈاکٹر مسعودپزشکیان کے پیغام کا متن یہ ہے :    

  بسم اللہ  الرحمن الرحیم

 صیہونی حکومت نے جوغزہ میں مہینوں سے قتل عام، جرائم اور تخریبکاری کا سلسلہ جاری رکھنے  کے بعد اب بند گلی میں پہنچ گئ ہے، اس  کے لئے راستے بند ہوگئے ہیں اور غاصبانہ قبضے، دہشت گردی، نسلی امتیازاور اجتماعی قتل عام پر  مبنی اپنی تاریخی پالیسی کے نتائج سے بچنے پر قادر نہیں ہے، آج صبح فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ، عزیز اور مجاہد راہ خدا اسماعیل ہنیہ کو تہران میں ایک دہشت گردانہ حملے میں شہید کردیا۔    

  شہادت مردان راہ خدا کا امتیازہے اورشہید اسماعیل ہنیہ جو اس سے پہلے اپنے قریبی لوگوں، خاندان والوں  اور اپنی تحریک استقامت کے لیڈران کواسرائیلی حکومت کے دہشت گردانہ حملوں میں کھوچکے تھے، صیہونی قبضے سے ملت فلسطین کی آزادی کے لئے جدوجہد اور مجاہدت میں عمر گزارنے کے بعد اپنی دیرینہ آروزکو پہنچ گئے اور اپنے خدا سے جاملے۔

  میں اسماعیل ہنیہ اور ان کے ساتھی کے جامہ شہادت زیب تن کرنے پر استقامتی محاذ کے سبھی مجاہدین، عظیم فلسطینی قوم اور پوری امت اسلامیہ کو مبارکباد اور تعزیت پیش کرتا ہوں۔

  صیہونی حکومت کے دیگر جرائم کی طرح اس کا یہ دہشت گردانہ اقدام بھی بین الاقوامی اصول و ضوابط اور قوانین کی خلاف ورزی ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ پوری دنیا بالخصوص اسلامی ممالک، اس غاصب اور جرائم پیشہ حکومت کے مقابلے میں پہلے سے زیادہ  متحد ہوکر اقدام کریں۔  

  یہ جرم تہران میں اور وہ بھی  ایسے عالم میں کیا گیا ہے کہ برادر عزیز شہید اسماعیل ہنیہ اسلامی جموریہ ایران کی حکومت  اور صدر کے سرکاری مہمان تھے اور تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران آئے تھے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران اپنی ارضی سالمیت، قومی اقتدار اعلی، عزت اور اپنے اعتبار کی پاسداری میں کوتاہی نہیں کرے گا اور صیہونی حکومت بہت جلد اپنی اس بزدلانہ دہشت گردی کے نتائج دیکھے گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .