لبنان کی اسلامی مزاحمت نے متعدد کارروائیوں میں پہلی بار مقبوضہ فلسطین کے شمال میں نئی صہیونی بستیوں پر گولہ باری کی۔
ان حملوں کے بعد، حزب اللہ نے اپنی کارروائیوں کا دائرہ بڑھایا اور جیسا کہ سید حسن نصر اللہ نے دھمکی دی تھی ، لبنان کی اسلامی مزاحمت کی کارروایوں کے دائرے میں نئی بستیاں شامل ہو گئيں۔
صیہونی حکومت کے "کان" ٹی وی چینل نے اس حکومت کے وزیر تعلیم یوآؤ کیش کے وہ جملہ بیان کیا ہے جس میں انہوں نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع بستیوں کی کونسلوں کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے کہتا تھا کہ "بدقسمتی سے لبنان کی سرحدوں پر خالی ہونے والی بستیوں میں نیا تعلیمی سال شروع نہیں ہو پائے گا۔"
انہوں نے مزید کہا تھا : "پیر کی رات، ایک غیر معمولی کارروائی میں، حزب اللہ نے تسورئیل قصبے پر گولہ باری کی جسے خالی نہیں کیا گیا تھا۔ "
آپ کا تبصرہ