شہباز شریف ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے

اسلام آباد (ارنا) وزیر اعظم پاکستان ایران کے نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران آئیں گے۔

پرائم منسٹر ہاوس کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے اور  نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

ایران کے منتخب صدر کی تقریب حلف برداری 30 جولائی 2024 بروز منگل کو ہو گی۔

مسعود پزشکیان ایران کے  نویں صدر کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔ 

شہباز شریف 22 مئی 2024 کو  شہید صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اور ان کے وفد کی شہادت پر تعزیت کے لیے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران آئے تھے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .