14 جولائی، 2024، 5:02 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85539348
T T
0 Persons

لیبلز

کنعانی :امریکا کے خودسرانہ اقدامات نے بین الاقوامی امن و آشتی کو متاثر کیا ہے

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کیوبا کا نام دہشت گردی کے حامیوں کی فہرست میں شامل کرنے سمیت امریکا کے خودسرانہ اقدامات مسلمہ بین الاقوامی اصول وضوابط کے منافی ہیں۔

ارنا کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان ناصرکنعانی نے  کیوبا کا نام دہشت گردی کے حامیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکی کانگریس کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکا کے اس قسم کے خودسرانہ اور بین الاقوامی اصول وضوابط کے منافی اقدامات نے عالمی امن و سلامتی کو متاثر کیا ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کے منافی اور دوسرے ملکوں کے امور میں مداخلت ہے۔

انھوں نے کہا کہ بعض ممالک جن میں امریکا سب سے آگے ہے، اپنے تسلط پسندانہ مفادات کے لئے سیاسی محرکات کے ساتھ اس قسم کے خودسرانہ اقدامات انجام دیتے ہیں۔

 ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ اس طرح کے خودسرانہ اقدامات مسلمہ بین الاقوامی اصول وضوابط سے کھلا تضاد رکھتے ہیں اور ان کی تکرار بین الاقوامی امن سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جو خود بھی امریکی حکومت کی اس قسم کی غلط اور خودسرانہ پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ چکا ہے، کیوبا کی حکومت اور قوم کے ساتھ مکمل یک جہتی اورامریکی حکومت کے اس قسم کے غیر قانونی اقدامات کے مقابلے میں اس کی حمایت کا اعلان کرتا ہے  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .