13 جولائی، 2024، 5:38 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85538250
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں شہدا کی تعداد 38 ہزار 443 تک پہنچ گئی

13 جولائی، 2024، 5:38 PM
News ID: 85538250
غزہ میں شہدا کی تعداد 38 ہزار 443 تک پہنچ گئی

تہران (ارنا) فلسطین کی وزارت صحت نے آج بروز ہفتہ اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران اس علاقے میں صیہونی فوج کے حملوں میں 190 فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں جنگ کے 281ویں دن صیہونی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران چار جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس میں 61 فلسطینی شہید اور 129 زخمی ہوئے ہیں۔ .

 غزہ کی پٹی پر حملوں کے آغاز سے اب تک 38 ہزار 443 فلسطینی شہید اور 88 ہزار 481 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

آج صہیونی فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع شہر خانیونس پر بمباری کی جس میں کم از کم 71 افراد ہلاک اور 289 زخمی ہو گئے۔

غزہ کی پٹی کے جنوب میں یہ علاقہ ہزاروں فلسطینی پناہ گزینوں کی بستی ہے جسے صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا۔

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے خان یونس میں واقع المواصی کے علاقے میں صیہونی فوج کے وحشیانہ جرم کو اس حکومت کی جانب سے تمام بین الاقوامی قوانین کو پائمال کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .