9 جولائی، 2024، 9:11 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85534818
T T
0 Persons

لیبلز

پاسداران انقلاب اسلامی فوج نے ایک دہشت گرد تنظیم کا قلعہ قمع کیا

ارمیہ - ارنا – پاسداران انقلاب اسلامی فوج کی حمزہ سید الشہداء چھاونی نے اعلان کیا ہے کہ شمال مغربی سرحدوں پر ایک دہشت گرد تنظيم کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

 چھاونی سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گيا ہے کہ آئی آر جی سی کی بری  فوج کی حمزہ سید الشہداء چھاونی کے فوجیوں نے منگل کی صبح شمال مغربی سرحدوں سے ایران میں در اندازی کی کوشش کرنے والی ایک انقلاب مخالف دہشت گرد تنظيم کو تباہ کر دیا۔

 بیان کے مطابق اس موقع پر ہونے والی جھڑپ میں  اس دہشت گرد ٹیم کے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے اور ان کا ساز و سامان ضبط کرلیا گيا۔

حمزہ سید الشہداء  چھاونی کے بیان میں عالمی سامراج کے ایجنٹوں کو ایک بار پھر خبردار کیا گيا ہے کہ اس چھاونی کے مجاہدوں کی بیداری اور فرض شناسی کی وجہ سے انہيں اسلامی جمہوریہ ایران کی ارضی سالمیت اور سیکوریٹی کے خلاف ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .