8 جولائی، 2024، 10:48 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85533068
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی فوجی  حکام: ہم  غزہ مشن میں ناکام ہوگئے ہیں

تہران – ارنا – صیہونی حکومت کی ٹی وی چینل 14 نے رپورٹ دی ہے کہ سات اکتوبر 2023 کے آپریشن کی تحقیقات  کے مطابق بعض اسرائيلی فوجی  کمانڈروں کا کہنا ہے کہ فوج غزہ مشن میں شکست کھاچکی ہے

 فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق  صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 14 نے اتوار کی رات اپنی رپورٹ میں صیہونی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج "کیبوتس بئیری" نامی کالونی میں حماس کے اراکین کی دراندازی روکنے میں بھی ناکام رہی ہے۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے بھی کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو " کیبوتس بئیری" میں حماس کے جوانوں اور اسرائلی فوج کے درمیان ہونے والی جنگ کی تحقیقاتی رپورٹ آج اسرائیلی فوج کے چیف ہرتزی ہالیوی کو پیش کی جائے گی۔

صیہونی حکومت کے اس ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ "کیبوتس بئیری" کی جنگ کی تحقیقاتی رپورٹ، در اصل سات اکتوبر کے طوفان الاقصی کی تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ ہے۔   

قابل ذکر ہے کہ سات اکتوبر 2023  کو فلسطینی مجاہدین کا آپریشن طوفان الاقصی سات عشرے  سے زائد عرصے سے جاری سرزمین فلسطین پر ناجائز قبضے،  دو عشرے سے جاری غزہ کے ظالمانہ محاصرے اور صیہونی جیلوں میں ہزاروں فلسطینیوں کو غیر انسانی ایذائيں دینے کا سلسلہ جاری رہنے کے جواب میں کیا گیا تھا۔  

 استقامتی فلسطینی محاذ کے اس آپریشن میں غاصب صیہونی حکومت پر اس کے ناجائز طریقے سے وجود میں آنے کے بعد سے اب تک کے کاری ترین وار لگے اور فلسطینی مجاہدین نے سیکڑوں اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ بہت بڑی تعداد میں اسرائیلیوں کو جنگی قیدی بھی بنا لیا تھا۔  

غاصب صیہونی حکومت نے آپریشن طوفان الاقصی ميں اپنی ناقابل تلافی شکست کا مظلوم فلسطینی عوام سے بدلہ لینے کے لئے غزہ پر وحشیانہ حملے شروع کئے ۔

غزہ پر نو مہینے سے جاری اس وحشیانہ ترین جارحیت میں صیہونی فوجیوں نے بے شمار جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا، مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی کی، غزہ کا بنیادی ڈھانچہ، اسکول، کالج، اسپتال اور بنیادی ترین ضرورت کی  سبھی بنیادی تنصیبات تباہ کرکے اس کو ویرانے میں تبدیل کردیا، اڑتیس ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی عوام کو شہید اور تقریبااٹھاسی ہزار کو زخمی کردیا لیکن اپنا ایک بھی مقصد حاصل نہ کرسکے اور آج صیہونی فوجی حکام غزہ مشن میں ناکامی کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔  

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .