پاسداران انقلاب اسلامی فوج کے کمانڈر، میجر جنرل حسین سلامی نے ایک پیغام میں مسعود پزشکیان کو ایران کا چودہواں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے مشن اور ذمہ داریوں اور رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے متعین پالیسیوں کے تناظر میں حکومت کے ساتھ ہمہ گیر تعاون پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم خدائے بزرگ و برتر کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے اسلام اور ایران کی سر بلندی کے جذبے سے معمول دلوں کی ہدایت کی اور عوام نے دشمن کو دندان شکن جواب دیتے ہوئے پولنگ بوتھوں پر جاکر بڑے پیمانے پر ووٹ ڈالا اور اس طرح سے رہبر انقلاب کو لبیک کہا اور اس طرح سے انہوں نے دشمنوں اور صیہونیوں کو رسوا کیا جو بائیکاٹ اور عوام کی عدم شرکت کا ڈھنڈورا پیٹ رہے تھے۔
جنرل سلامی نے اپنے پیغام میں لکھا : ہم انتخابات میں عوام کی تاریخی شرکت پر اور اسی طرح انتخابات کے تمام ذمہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہيں جن کی وجہ سے پوری سلامتی اور شفافیت کے ساتھ انتخابات کا انعقاد ممکن ہوا اور اسی کے ساتھ ایران کے چودہویں صدر کے طور پر منتخب ہونے پر آپ کو دل کی گہرائيوں سے مبارک باد پیش کرتے ہيں اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمارے اس عالی قدر بھائي کو اس حساس ذمہ داروں کے تقاضوں کوپورا کرنے کی توفیق عنایت کرے۔
واضح رہے مسعود پزشکیان 14ویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹوں کی اکثریت سے جیت کر عوام کے منتخب صدر بن گئے۔
ایران کے الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی نے صدارتی انتخابات کے 14ویں مرحلے کے حتمی نتائج کا اعلان کیا جسکے مطابق، مسعود پزشکیان ووٹوں کی اکثریت سے جیت کر عوام کے منتخب صدر بن گئے۔
ملک کے اندر اور باہر تمام پولنگ اسٹیشنز میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی کل تعداد 3 کروڑ 5 لاکھ 30 ہزار 157 ہے جس کی بنیاد پر مسعود پزشکیان کے ووٹوں کی تعداد 1کروڑ 63 لاکھ 84 ہزار 403 اور سعید جلیلی کے ووٹوں کی تعداد 1کروڑ 35 لاکھ 38 ہزار 179 ہے۔
جبکہ پولنگ کا ٹرن آوٹ ٪8 .49 رہا۔
آپ کا تبصرہ