ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کو اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔
جے شنکر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا: سرحدی علاقوں سے متعلق باقی ماندہ مسائل کے فوری حل کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ سفارتی اور فوجی چینلوں سے اس سمت میں کوششوں کو دوگنا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ مفادات، حساسیت اور باہمی احترام ہندوستان و چین کے باہمی تعلقات کے رہنما اصول ہيں۔
واضح رہے مئی 2020 میں وادی گلوان میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مہلک سرحدی جھڑپوں کے بعد ہندوستان اور چین کے تعلقات کشیدہ ہو گئے ۔
جے شنکر نے زور دے کر کہا کہ سرحدی علاقوں میں موجودہ صورتحال کو طول دینا کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازعات کی تاریخ 1962 میں خونریز جنگ سے شروع ہوتی ہے اب بھی بیجنگ اور نئی دہلی کے درمیان تعلقات کی بہتری میں رکاوٹ بن رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ