تہران - ارنا - ایران کی خواتین کی تائیکوانڈو ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ چیمپئن شپ جیت لی۔
منگل کو جنوبی کوریا کی میزبانی میں ہونے والے تائیکوانڈو ورلڈ کپ کے مقابلوں کے تحت ایران کی خواتین تايکوانڈو ٹیم کا فائنل میں مراکش سے مقابلہ ہوا اور ایرانی ٹیم نے 2-0 سے میچ جیت کر پہلی بار یہ کپ اپنے نام کیا۔
ایران کی قومی خواتین تائیکوانڈو ٹیم نے گزشتہ راؤنڈ میں میزبان جنوبی کوریا کے خلاف 2-0 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی تھی۔
آپ کا تبصرہ