عالمی فوجداری عدالت انتہا پسند اسرئیلی وزیر کو گرفتار کیوں نہیں کر رہی، اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر کا استفسار

تہران (ارنا ) فلسطینی کے امور میں اقوام متحدہ کی نمائندے نے صیہونی حکومت کے انتہا پسند وزیر خزانہ Bezalel Smutrich فلسطینیوں کی نسل کشی کے ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

فرانسسکا البانیس نے X  پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ " میں واقعی میں سمجھ نہیں پا رہا ہوں کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر نے ابھی تک اس شخص کی گرفتاری کا وارنٹ کیوں جاری نہیں کیا ہے جو فلسطینیوں کی نسل کشی کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

انہوں نے نام لیکر کہا کہ  بیزالیل اسموٹریچ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا ماسٹر مائنڈ ہے۔  

صہیونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی حکومت کی سیکورٹی کابینہ نے جمعرات کے روز وزیر خزانہ سموٹریچ کی تجاویز کی منظوری دے دی ہے جس فلسطینی ریاست کو ہرگز تسلیم نہ کرنے، فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے اور مغربی کنارے کے علاقے میں مزید پانچ صیہونی بستیوں کو قانونی حیثت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔  

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .