ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کے اجلاس میں تہران دنیا کے 41 ملکوں کے سفارتی وفود کی میزبانی کررہا ہے۔

تہران – ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے نگراں وزیر خارجہ نے  بتایا ہے کہ تہران کل 24 جون کو ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کے اجلاس میں 41 ملکوں کے سفارتی وفود کی میزبانی کررہا ہے۔شین ڈائیلاگ فورم کے اجلاس میں 41 ملکوں کے سفارتی وفود کی میزبانی کررہا ہے۔  

ارنا کے مطابق نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ ہمیں یہ افتخار حاصل ہے کہ کل (24جون کو) تہران میں ایشیا کوآّپریشن ڈائیلاگ فورم کے وزیروں  کے اجلاس کی صدارت اورمیزبانی کریں گے۔  

انھوں نے لکھا ہے کہ اس اجلاس میں دنیا کے مختلف ملکوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے 41 وفود شرکت کررہے ہیں۔  

ایران کے نگراں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ اجلاس اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایشیائی ممالک کثیر جہتی ہمہ گیر نظام کے طرفدار ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ یہ اجلاس  ایشیائی ملکوں کے درمیان تعاون کی تقویت کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔  

 ارنا کے مطابق ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کی صدارت اس  وقت  ایران کے پاس ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کے تہران اجلاس میں دنیا کے 30 سے زائد ممالک، وزرائے خارجہ اور  نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر شرکت کررہے ہیں اور بعض ممالک کے  خصوصی مندوبین اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ اجلاس پیر 24 جون کو اسلامی جمہوریہ ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی کی تقریر سے شروع ہوگا۔   

 یاد رہے کہ ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کی تشکیل 2002 میں عمل میں آئی اور اس کا سیکریٹریٹ کویت میں ہے۔ اسلامی جہموریہ ایران، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ملیشیا، فلپائن، برونئی دارالسلام، سنگاپور، کمبوڈیا، ویتنام، میانمار، لاؤس، نیپال، روس، ترکیہ، جاپان، چین، منگولیا، جنوبی کوریا،  ہندوستان، افغانستان، پاکستان، بنگلادیش،سری لنکا، بھوٹان، کویت، بحرین، سعودی عرب،قطر، متحدہ عرب امارات ، عمان ، فلسطین، قزاقستان، ازبکستان، کرغیزستان اور تاجکستان اس کے اراکین ہیں ۔  

2023 کے ماہ اکتوبر سے اس فورم کی صدارت اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .