21 جون، 2024، 5:46 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85515801
T T
0 Persons

لیبلز

 برکس کے پہلے سیاحتی اجلاس میں ایران کی شرکت

تہران – ارنا – ماسکو میں برکس کے پہلے سیاحتی اجلاس میں ایران سمیت تنظیم کے 9 رکن ملکوں کے مندوبین نے شرکت کی ۔

ارنا کے مطابق برکس کا پہلا سیاحتی اجلاس ماسکو میں منعقد ہوا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران،  روس، برازیل،مصر، ہندوستان، چین، متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا اور جنوبی افریقا کے مندوبین نے شرکت کی۔

  20 اور 21 جون کو منعقدہ برکس کے پہلے سیاحتی اجلاس میں رکن ملکوں کے درمیان سیاحت کے فروغ میں باہمی تعاون کی توسیع اور تقویت کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔

  رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ برکس کے رکن ملکوں کے پہلے سیاحتی اجلاس میں 9 رکن ملکوں کے تقریبا 300 مندوبین نے شرکت کی ۔

 قابل ذکر ہے کہ روس کے درالحکومت ماسکو میں برکس کے رکن ملکوں کا پہلا سیاحتی اجلاس ایسی حالت میں منعقد ہوا ہے کہ کورونا وبا کے زمانے میں دنیا کی  صنعت سیاحت بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

 برکس کے رکن ملکوں کے مندوبین نے ماسکو سیاحتی اجلاس میں سیاحت کے نئے پہلوؤں اور اس صنعت کی تقویت کی راہوں کا جائزہ لیا۔  

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .