11 جون، 2024، 5:56 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85504881
T T
0 Persons

لیبلز

ایران نے امریکا اور فرانس کے صدور کے  مشترکہ بیان کی مذمت کی ہے

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکا اور فرانس کے صدور کے مشترکہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے اس کو مسترد کردیا ہے

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکا اور فرانس کے صدور کے مشترکہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے اس کو مسترد کردیا ہے

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکا اور فرانس کے مشترکہ بیان کو جس میں ایران کے خلاف بے بنیاد اور ناقابل قبول الزامات لگائے گئے ہیں مسترد کردیا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ یہ غلط اور بے بنیاد بیان سیاسی اہداف و محرکات کے تحت تیار کیا گیا ہے اور ان کی شکست خوردہ پالیسیوں کا ہی تسلسل ہے۔ 

انھوں نے کہا ہے کہ جیسا کہ ہم نے بارہا کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران این پی ٹی  اور سیف گارڈ معاہدے نیز مسلمہ بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ تعاون کا پابند  ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف مہم اور علاقے نیز دنیا میں سلامتی اور امن و ثبات کی تقویت میں ایران کا کردارناقابل انکار ہے۔  

 ناصر کنعانی نے کہا کہ یوکرین تنازعے کے آغاز سے اب تک اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی دونوں فریقوں کے درمیان اختلافات کے سیاسی حل کی حمایت پر مبنی رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ کتنی مضحکہ خیز بات ہے کہ پندرہ ہزار بچوں اور ہزاروں خواتین کا قتل عام کرنے والی بچوں کی قاتل اسرائيلی حکومت کے حامی اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم پر احتجاج کرنے والے اپنے شہریوں اور یونیورسٹی طلبا کی سرکوبی کرنے والے پوری ڈھٹائی کے ساتھ دوسروں کو انسانی حقوق اور اخلاقیات کا درس دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ فرانس کے صدر کو ہم نصیحت کریں گے کہ وہ خاص طور پر دفاع اور سیکورٹی میں یورپ کی جانب سے امریکی کی پیروی نہ کئے جانے پر مبنی اپنے حالیہ بیان کے دائرے میں،ایران کے خلاف امریکا کی معاندانہ پالیسیوں کے سلسلے میں بھی اپنی روش کی اصلاح کریں۔        

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .