ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے D-8 وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ارنا کے مطابق D-8 ممالک کا ہنگامی اجلاس آج صبح استنبول کے تاریخی دولما باغچہ محل میں ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کی موجودگی میں منعقد ہوا۔
غزہ کی صورتحال سے متعلق منعقدہ اس اجلاس میں ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ کے علاوہ پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریٹنو مرسودی، ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن، بنگلہ دیش کے وزیر بہبود دیپو مونی اور مصر اور نائیجیریا کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
آپ کا تبصرہ