7 جون، 2024، 9:46 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85501354
T T
0 Persons

لیبلز

بحیرہ احمر میں یمن کی اسرائیل مخالف کارروائیاں

تہران – ارنا – یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے جمعے کو بحیرہ احمر میں دو بحری جہازوں پرحملے کی خبر دی ہے۔

 ارنا کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ بحیرہ احمر میں دو الگ الگ کارروائیوں میں مقبوضہ فلسطین  کی طرف جانے والے دو بحری جہازوں پر حملہ کیا گیا ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے کی کوشش کرنے والے ان دونوں بحری جہازں پر ڈرون طیاروں اور بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔     

یاد رہے کہ آپریشن طوفان الاقصی کے بعد غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد، یمن کی مسلح افواج نے گزشتہ آٹھ مہینوں کے دوران، بحیرہ احمر اور باب المندب میں غاصب صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے بحری جہازوں کو تسلسل کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

 یمن کی مسلح افواج نے اعلان کررکھا ہے کہ جب تک غزہ کا محاصرہ اور اس پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے جاری رہیں گے، صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کے ساتھ ہی اس کے حامیوں کے ان بحری جہازوں پر بھی حملے جاری رہیں گے جو مقبوضہ فلسطین کی بندر گاہوں کی طرف جانے کی کوشش کریں گے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .